اجزا: گوشت ایک کلو گرام، چھوٹی پیاز ایک کپ، مکھن ایک چمچہ، تیل ایک کپ، ہلدی پاؤڈر ایک چمچہ، تیز پتہ تین عدد، لونگ دس عدد، دار چینی اسٹکس پانچ عدد، ثابت لال مرچ آٹھ عدد، چھوٹی الائچی دس عدد، پیاز ایک کپ، ادرک پیسٹ چار چمچے، لہسن پیسٹ چار چمچے، ٹماٹر ایک کپ، گرم مسالہ پاؤڈر دو چمچے، دھنیا پاؤڈر دو چمچے، زیرہ پاؤڈر ایک چمچہ، جاوتری آدھا چمچہ، جائفل آدھاپیس لیں، کالی مرچ کرش کر لیں دو چمچے، نمک حسب ذائقہ، ہرا دھنیا ایک چمچہ، ادرک باریک قاشیں کاٹ لیں ایک چمچہ۔
ترکیب :پیاز کو گرم پانی میں بھگو کر اس کا گودا الگ کر لیں اور مکھن میں ہلکا سا فرائی کریں۔ایک پین میں تیل گرم کریں اس میں ہلدی، تیز پتہ ، لونگ، دار چینی، لال مرچ اور چھوٹی الائچی ڈال کر درمیانی آنچ پر کڑکڑا لیں۔اس میں پیاز ڈال کر گولڈن کر لیں۔اس کے بعد ادرک، لہسن پیسٹ اور چوپ کئے ہوئے ٹماٹر ڈال کر پانچ منٹ تک مزید پکائیں۔اس میں گوشت ڈال کر ملائیں اوردس تا پندرہ منٹ تک درمیانی آنچ پر پکائیں۔آنچ ہلکی کر دیں اور گوشت گلنے تک پکائیں۔اوپر سے گرم مسالہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، جاوتری، جائفل پاؤڈر، کالی مرچ اور نمک چھڑک دیں۔اس کے بعد پیاز ڈال کر ملا لیں۔ڈھک کر 23 منٹ کیلئے پکائیں۔آخر میں ہرا دھنیا اور ادرک سے سجا کر گرم گرم سرو کریں۔