مٹن مسالہ

   

اجزا : بکرے کا گوشت ایک کلو، نمک حسبِ ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچہ، لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچہ، ہلدی ایک چائے کا چمچہ، ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچہ، سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچہ، پیاز ایک عدد درمیانی، دہی آدھی پیالی، ٹماٹر چار سے پانچ عدد، ثابت لال مرچیں تین سے چار عدد، کوکنگ آئل حسبِ ضرورت۔
ترکیب : اس ڈش کو بنانے کیلئے سب سے زیادہ چانپیں مناسب رہتی ہیں۔چانپوں کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کر لیں۔پھر انھیں ہلکا ہلکا کچل لیں، دھنیا اور زیرہ توے پر سینک کر موٹا موٹا کوٹ لیں ۔ پیاز کو دہی کے ساتھ ملا کر پیس لیں۔ایک پیالے میں نمک، ادرک لہسن، لال مرچ، ہلدی، دھنیا، زیرہ، پیاز اور دہی کا پیسٹ اچھی طرح ملا لیں اور چانپوں کو اس مسالے سے میرینیٹ کر کے ایک سے دو گھنٹے کیلئے فریج میں رکھ دیں۔پھیلے ہوئے فرائنگ پین میں تین سے چار کھانے کے چمچہ کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کریں اور چانپوں کو گولڈن براؤن فرائی کر لیں۔علیحدہ پین میں دو کھانے کے چمچہ کوکنگ آئل ڈال کر ماس میں ثابت لال مرچیں کڑکڑا لیں، پھر اس میں باریک کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔جب ٹماٹر گلنے پر آ جائیں تو اسے چانپوں میں ڈال کر ملائیں اور آدھی پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں۔اتنی دیر دم پر رکھیں کہ اچھی طرح گل جائیں۔گرم گرم ڈش میں نکال کر پراٹھے یا چپاتی کے ساتھ سرو کریں۔