پرتاپ گڑھ : اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے ستّر کلو میٹر مسافت پر تھانہ مانکپور علاقے کے سلیم پور مریہ گاوں میں اتوار کی صبح مٹّّی کی کھدائی کرتے وقت اچانک تودہ گرنے سے دو خواتین کی جائے حادثہ پر موت ہوگئی ۔ڈی ایس پی (سرکل افسر ) کنڈہ اجیت کمار سنگھ نے آج بتایا کہ تھانہ مانکپور علاقے کے سلیم پور مریہ کی رہنے والی نرملا دیوی 45 زوجہ رام نریش سروج و ویدنا یادو 30 زوجہ اکھلیش یادو گھر کی پتائی کے لئے چکنی مٹّی کی کھدائی کرنے گئی تھی ، جہاں کھدائی کے دوران اچانک مٹّی کا تودہ منہدم ہونے کے سبب دبنے سے دونوں خواتین کی جائے حادثہ پر موت ہوگئی ۔وہیں پولیس نے دونوں لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا ۔