مکس سبزی گوشت

   

اجزا:گوشت آدھا کلو، نمک حسب ذائقہ،ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ، پیاز دو عدد درمیانی، پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ، آلو دو عدد درمیانے، شلجم دو عدد، بینگن ایک عدد چھوٹے سائز کا،گاجر دو عدد، پھول گوبھی ایک پیالی، مٹر کے دانے آدھی پیالی، لوبیا کی پھلی آدھی پیالی، ٹماٹر تین عدد درمیانے، ہری مرچیں تین سے چار عدد، ہرا دھنیا آدھی گٹھی، کوکنگ آئیل ایک پیالی۔
ترکیب : گوشت کو دھو کر رکھ لیں،پیاز اور ٹماٹر کو باریک کاٹ لیں اور بقیہ تمام سبزیوں کو دھو کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ہرا دھنیا اور ہری مرچوں کو پیس لیں اور اس میں ادرک لہسن اور لال مرچیں ملا لیں ۔ پھر اس مکسچر سے گوشت کو میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔پین میں آدھی پیالی کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں سبزیوں کو سنہرا فرائی کرکے نکال لیں۔پھر اسی پین میں پیاز کو سنہرا فرائی کریں اور مسالہ ملا ہوا گوشت اور ٹماٹر ڈال کر ڈھک دیں۔ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے جب گوشت گلنے پر آجائے تو اچھی طرح بھونیں اور اس میں ایک سے ڈیڑھ پیالی پانی شامل کر دیں۔جب درمیانی آنچ پر گریوی پکنے پر آجائے تو فرائی کی ہوئی سبزیاں ڈال کر ملائیں اور ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں۔باریک کٹی ہوئی ادرک اور ہرا دھنیا چھڑک کر گرم گرم اْبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ شروع کریں۔