مہاتما گاندھی کہنے پر ویر ساورکر نے رحم کی عرضیاں لکھی تھیں: راجناتھ سنگھ کا دعویٰ

,

   

نئی دہلی: ونایک دامودر ساورکر جنہیں ان کے مداح ویر ساورکر کے لقب سے ملقب کرتے ہیں۔لیکن دوسری طرف ساورکر کے حوالےسے کہاجاتا ہے کہ انہوں نے انگریزوں کے سامنےگھٹنے ٹیک دیے تھے۔قید وبند کی صعوبتوں سے پریشان ہو کر انہوں نے برطانوی حکومت کے سامنے کئی رحم کی عرضیاں بھیجی تھیں۔اس حوالے سے وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے ایک پروگرام میں ان باتوں کو افواہوں سے تعبیر کیا۔انہوں نے کہا کہ ساورکر کے حوالےسے جھوٹ پھیلایاجاتا ہے۔یہ بار بار کہا جاتا ہے کہ انہوں نے جیل سے رہائی کے لیے برطانوی حکومت کے سامنے رحم کی درخواستیں دائر کیں۔جبکہ حقیقت یہ ہے کہ مہاتما گاندھی نے ان سے رحم کی درخواستیں دائر کرنے کو کہاتھا۔