نئی دہلی:کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ اموات مہاراشٹر، کرناٹک اور اترپردیش ہوئی ہیں اور اس دوران ا س کی وجہ سے 717 لوگوں نے دم توڑا ہے جو اسی مدت میں ملک میں ہوئیں مجموعی اموات 1247 کا 57.50 فیصد ہے ۔مہاراشٹر میں جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کووڈ۔19 سے 440 مریضوں کی موت ہوئی ہے ، وہیں کرناٹک میں 179 اور اترپردیش میں 98 لوگوں نے دم توڑا ہے ۔ مرکزی وزارت صحت وخاندانی فلاح وبہبود کی جانب سے ہفتہ کو جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 93337 نئے معاملوں کے ساتھ انفیکشن سے متاثرین کی تعداد 53 لاکھ سے زیادہ 5308014 ہوگئی ہیں۔ وہیں 4208431 لوگ اب تک انفیکشن سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1247 مریضوں کی موت ہوگئی ہے جس سے اس انفیکشن کی وجہ سے جان گنوانے والوں کی تعداد 85619 ہوگئی ہے ۔