بیڑ: بیڑ میں تحفظِ ماحولیات کیلئے جماعتِ اسلامی ہند مہاراشٹر کی پندرہ روزہ مہم “صحت مند ماحول صحت مند زندگی” کیا گیا اور بلدیاتی اداروں و مختلف تنظیموں کے ساتھ مل کر عوامی آگہی و بیداری کا کام کیا گیا۔ اس موقع پر عوام کو ماحولیات سے متعلق سنگین صورتحال سے واقف کرایا گیا اور بتایا گیا کہ، امسال کی گرمی کی شدت و تمازت نے گزشتہ کئی سالوں کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے اور ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ وقت رہتے اقدامات نہیں کیے گئے تو آئندہ دنوں میں اس سے زیادہ گرمی کی تپش میں اضافہ ہوگا۔ ماحولیات کا مسئلہ دن بہ دن سنگین صورت حال اختیار کر رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے انسانی وجود خطرے میں ہیں۔ ایک طرف جہاں حکومت کی بعض پالیسیاں ذمہ دار ہیں وہی دوسری طرف ماحولیات کے تحفظ کے بارے میں ہماری لاعلمی ، غفلت اور ماحولیات کو نقصان پہنچانے والے عوامل میں ہمارا تعاون شامل ہیں۔