مہاراشٹرا : کورونا مریض 302 ہوگئے

,

   

ممبئی 31 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا میں آج ایک دن میں کورونا کے 72 نئے مریضوں کا پتہ چلا ہے اس طرح ریاست میں اس وائرس کے متاثرین کی تعداد 302 تک جا پہونچی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ممبئی میں59 نئے مریضوں کا پتہ چلا ہے جبکہ ناگپور سے تین ‘ پونے ‘ تھانے ‘ کلیان ڈومبیولی ‘ نوی ممبئی ‘ واشی اور ورار سے دو دو نئے مریضوں کا پتہ چلا ہے ۔ ریاستی محکمہ صحت نے یہ بات بتائی ۔ ریاست میں اب تک آٹھ اموات کورونا سے ہوئی ہیں۔