مہارشٹرا۔مغل حکمران اورنگ زیب پر واٹس ایپ اسٹیٹس پر مقدمہ درج کیا

,

   

Ferty9 Clinic

اس شخص نے مبینہ طور پر اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر شہنشاہ اورنگ زیب کی تعریف کی تھی
کولہا پور۔ پولیس نے کہاکہ مہارشٹرا کے کولہاپور ضلع میں اقلیتی برداری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے خلاف اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر مغل بادشاہ اورنگ زیب کی تعریف کرنے کے الزام میں اتوار کو ایک جرم درج کیاگیا۔

ایک پولیس اہلکار نے کہاکہ ایک شکایت کی بنیاد پر ائی پی سی کی دفعہ 295اور اس سے متعلق دیگر دفعات کے تحت وڈگام پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس شخص نے مبینہ طور پر اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر شہنشاہ اورنگ زیب کی تعریف کی تھی جس 16مارچ کے روز سرخیو ں میں آیا۔

مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے‘ لوگوں پر زوردیاجارہا ہے کہ وہ سوشیل میڈیا پر کسی بھی مذکت کے متعلق توہین آمیز پوسٹ کرنے سے گریز کریں۔