مہارشٹرا۔ بس اورٹرک کی ٹکر کے سبب لگی آگ‘10کی موت30زخمی

,

   

عہدیداروں نے یہاں بتایاکہ ہفتہ کی صبح ایک خانگی مسافر بس کی ایک ٹرک سے ٹکر کے سبب آگ بھڑکی اور 10لوگوں کی موت جبکہ30دیگر زخمی ہوئے ہیں


ناسک۔عہدیداروں نے یہاں بتایاکہ ہفتہ کی صبح ایک خانگی مسافر بس کی ایک ٹرک سے ٹکر کے سبب آگ بھڑکی اور 10لوگوں کی موت جبکہ30دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ناسک پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ اورنگ آباد روڈ پر ناسک کے قریب صبح 5کے وقت پر پیش آیاہے۔ اس تصادم کی وجہہ سے بڑا دھماکہ پیش آیاجس کے سبب بس شعلہ پوش ہوگئی اور ابتدائی ساعتوں میں محوخواب مسافرین اس میں پھنس گئے۔

اس سانحہ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر یکناتھ شنڈے نے متوفیوں کے گھر والوں کوپانچ لاکھ روپئے معاوضہ اور تمام زخموں کا موثر مفت علاج کا اعلان کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ یاوت مال سے ممبئی جارہی بس حادثہ کے سانحہ کا سبب بننے والے اس حادثہ کی وجوہات کے لئے جانچ بھی کرائی جائے گی۔