مہارشٹرا۔ نوپور شرما کی حمایت میں مبینہ پوسٹ کرنے والے شخص کو امروتی میں چاقو گھونپ کر قتل کردیاگیا

,

   

مذکورہ چیمسٹ اومیش پرہالاد راؤ کولہی کا 21جون کے روز قتل کیاگیا اورپانچ لوگ اس کیس کے ضمن میں اب تک گرفتار کرلئے گئے ہیں‘ ایک اہلکار نے یہ جانکاری دی ہے


ناگپور۔ مہارشٹرا کے شہر امروتی میں ایک 54سالہ شخص جو چاقو گھونپ کر قتل کردیاگیا ہے‘ پولیس کو شبہ ہے کہ ملزمین نے یہ جرم انجام دیا گیا ہے کیونکہ متوفی نے مبینہ طور پر سوشیل میڈیا پلیٹ فارم پر نوپور شرما کی حمایت میں مبینہ پوسٹ کیاتھا‘ جس نے پیغمبر اسلامؐ کی شان اقدس میں گستاخی کی تھی جس پر قومی اورعالمی سطح پر تنقیدیں کی گئی ہیں۔

مذکورہ چیمسٹ اومیش پرہالاد راؤ کولہی کا 21جون کے روز قتل کیاگیا اورپانچ لوگ اس کیس کے ضمن میں اب تک گرفتار کرلئے گئے ہیں‘ ایک اہلکار نے یہ جانکاری دی ہے۔

راجستھان کے اودئے پور میں ایک ٹیلر کاگلا کانٹ کر قتل کرنے کے واقعہ سے دو ہفتوں قبل یہ معاملہ پیش آیاتھا‘ واقعہ سے قبل ان لائن ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے حملہ آوروں نے اس کو اسلام کی توہین کا بدلہ قراردیاتھا۔سٹی کوتوال پولیس اسٹیشن کے ایک افیسر نے کہاکہ ”کولہی امروتی شہر میں ایک میڈیکل اسٹور چلاتے تھے۔

نوپور شرما کے تبصرے پر انہوں نے بعض واٹس ایپ گروپس میں ایک پوسٹ مبینہ شیئر کیاتھا۔ اس نے غلطی سے وہ پوسٹ بعض ایسے گروپس میں بھی شیئر کیاجس میں مسلمان بھی بشمول اس کے گاہکوں کے ممبرس ہیں“۔

اس کے بعد عرفان خان نے کولہی کا کام تمام کرنے کے لئے ایک سازش رچی اور اس میں پانچ لوگوں کو بھی شامل کیا۔اس نے انہیں 10,000روپئے دینے اور اپنی کار میں محفوظ طریقے سے بھگانے کا وعدہ کیا“۔

انہوں نے کہاکہ واقعہ 21جون کی رات 10سے 10:30بجے کے درمیان میں پیش آیا جب کولہی دوکان بند کرکے اپنے گھر واپس لوٹ رہا تھا‘ اور مزیدکہاکہ ان کا بیٹا27سالہ سنکیت اوربیوی واشانوی بھی ایک دوسرے گاڑی پر اس کے ساتھ تھے۔

عہدیدار کا کہنا ہے کہ”جب یہ تمام مہیلا کالج کی گیٹ کے پاس پہنچے‘ دو موٹرسیکل سوار اشخاص عقب سے ہے اور کولہی کا راستہ روک دیا۔ ایک نوجوان موٹر سیکل سے اترا اور کولہی کا گلا تیز دھار ہتھیار سے کاٹ دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ سڑ ک پر پڑے خون پر کولہی ڈھیرہوگیا۔

سنکیت انہیں اسپتال لے گیاجہاں پر اس کی موت ہوئی ہے“۔سنکیت کی شکایت پر ایک ایف ائی آر در ج ہوئی اور پانچ لوگ جن کی شناخت یومیہ اجرت پر کام کرنے والے تمام امرواتی کے مکین مدثر احمد22سال‘ شاہ رخ پٹھان 25سال‘ عبدالتوفیق 24‘ شعیب خان 22سال اور عاتب راشید 22سال کے طورشناخت کی گئی ہے کو گرفتار کرلیاگیاہے۔

پولیس نے جرم میں استعمال ہونے والے ہتھیار کو ضبط کرلیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلئے ہیں تاکہ واقعہ کو ترتیب دیاجاسکے۔ پولیس کمشنر سنگھ نے کہاکہ قتل کی حقیقی وجہہ کا اب تک پتہ نہیں چلا ہے۔

بی جے پی کی سابقہ ترجمان نوپور شرما اور دہلی بی جے پی میڈیاہیڈ کو شان اقدس میں گستاخی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ بی جے پی نے 5جون کو پارٹی سے برطرف کردیاتھا ان کے ان بیانات کی وجہہ سے خلیجی ممالک کا ناراضگی کا ہندوستان کو کرنا پڑا تھا۔