یاوتمال۔ سراسر غفلت کے ایک معاملے میں مہارشٹرا کے ضلع یاوتمال کے ایک گاؤں میں پولیو قطروں کی بجائے انتظامیہ نے 12بچوں کو ہینڈ سنٹائزرکے قطرے پلادئے ہیں‘ ایک سرکاری عہدیدار نے پیر کے روز یہ بات بتائی ہے۔
ضلع اہلکاروں نے کہاکہ مذکورہ متاثرہ بچوں کوجس کی عمر5سال سے کم کی ہے ایک سرکاری اسپتال میں داخل کیاگیاہے جہاں پر ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے‘ او رمزیدکہاکہ تین ہلت کیر ورکرس کو غفلت برتنے پر کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ان اہلکاروں نے کہاکہ اتوار کے کاپسی کوپرا گاؤں میں روز بھان بورا پی ایچ سی (پرائمری ہیلتھ سنٹر) یہ واقعہ پیش آیاہے جہاں پر قومی پلس پولیو ٹیکہ اندازی مہم 1-5سال کے بچوں کے لئے چلائی جارہی تھی۔ یاوتمال ضلع پریشد سی ای او سری کرشنا پانچال نے کہاکہ 5سال سے کم عمر کے 12بچوں کو پولیس قطروں کے بجائے سنٹائزرکے دو بوند دئے گئے ہیں
۔انہوں نے کہاکہ اسی کے ساتھ ایک بچہ نے قئے اور بے چینی کی شکایت کی۔پانچال نے کہاکہ ان تمام بچوں کو جنھیں سنٹائزر کے بوندیں دی گئی تھی انہیں پولیس ڈراپس دئے گئے اور یاوتمال سرکاری میڈیکل کالج میں داخل کیاگیا ہے۔
پانچال نے کہاکہ اب ان کی حالت مستحکم ہے اورانہیں طبی نگرانی میں رکھا گیاہے۔ابتدائی جانکاری میں پتہ چلاہے کہ تین ہیلتھ ورکرس ایک ڈاکٹر‘ انگن واڑی سیویکا اور ایک آشا والینٹر واقعہ کے وقت میں پی ایچ سی میں موجود تھے۔
پانچال نے کہاکہ ”ایک جانچ کی جارہی ہے اور تمام ہیلتھ ورکرس کی برطرفی کے احکامات جاری کردئے جائیں گے