مذکورہ شیو سینا(یو بی ٹی) سربراہ نے برہمی کے ساتھ ردعمل پیش کرتے ہوئے اس کو ”جمہوریت کا قتل“ قراردیا اور کہاکہ ان کی پارٹی اس کے خلاف سپریم کورٹ جائیگی۔
ممبئی۔مہارشٹرا چیف منسٹر یکناتھ شنڈے کیلئے ایک بڑ ی سیاسی جنگ میں اسمبلی اسپیکر راہول نارویکر نے کہاکہ جون 2022میں بغاوت کرنے والا گروپ جو شیوسینا کے اس کے دھڑی کی قیادت پر مشتمل ہے ”حقیقی سیاسی پارٹی ہے“اور دونوں کیمپوں سے کسی بھی رکن اسمبلی کو نااہل نہیں کیا‘ یہ ایک ایسا فیصلہ ثابت ہورہا ہے جو سینا کی وارث کی جنگ میں ایک اورنیا باب کھول دے گا۔
سال 2022میں پارٹی میں پھوٹ پڑنے کے بعد ایک دوسرے کے دھڑے کے اراکین اسمبلی کو نااہل قراردینے کے لئے شیو سینا کے دھڑوں کی جانب سے دائر درخواستوں کے بارے میں انتہائی منتظرفیصلے کے اہم نکات کے اپنے 105منٹ طویل پڑھے گئے فیصلے پر نارویکر نے ادھو ٹھاکرے کے دھڑے کی درخواست کو جس میں شنڈے سمیت 16اراکین اسمبلی کوناہل قراردینے کی گوہار لگائی گئی تھی کو بھی مسترد کردیا۔
حکمراں شنڈے کو بغاوت کے 18ماہ بعد یہ اعلی مقام ملا او ربرسراقتدار اتحاد میں ان کی سیاسی دھڑے کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے جس میں بی جے پی اور این سی پی(اجیت پوار دھڑا)بھی شامل ہے۔
ایک ایسے وقت میں اسپیکر نے یہ فیصلہ سنایا ہے جب ملک میں لوک سبھا انتخابات کی گرمی ہے اور 2024کے وسط میں مہارشٹرا اسمبلی انتخابات بھی متوقع ہیں۔جیسے ہی نارویکر نے ارڈر پڑھا ایوان میں چیف منسٹر شنڈے کے حامیوں سمیت جشن منایا‘ اور آتش بازی بھی کی‘ وہیں سینا(یو بی ٹی) لیڈران ادھوٹھاکرے‘ سنجے راؤت‘ ادتیہ ٹھاکرے نے کہاکہ ان کی پارٹی اسپیکر کے ارڈر کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہوگی۔
اپنے ارڈر میں نارویکر نے یہ بھی خلاصہ کیاکہ شیو سینا سربراہ کو کسی بھی پارٹی کو بیدخل کرنے یا نااہل قراردینے کاکوئی اختیار نہیں ہے۔
فیصلے کے بعدا یک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہاکہ عدالت عظمیٰ کے گائیڈ لائنس واضح ہیں مگر انہیں اسپیکر نے نظر انداز کردیاہے۔
انحراف کے قانون کے تحت اصل معاملہ قانون سازوں کی نااہلی کا ہے سابق چیف منسٹر نے کہاکہ مگر کسی کوبھی نااہل قرار نہیں دیاگیا ہے۔
سنجے راؤت نے شنڈے کے ایک اتحادی بی جے پی کواپنی شدید تنقید کانشانہ بنایاہے۔
راؤت نے کہاکہ ”بی جے پی کی سازش اوران یہ خواب تھا کہ بالا صاحب ٹھاکری کی شیوسینا کو ختم کردیں۔
مگر اس ایک فیصلے سے یہ ختم نہیں ہوگی“۔پونے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے این سی پی (پوار) کے سربراہ شرد پوار نے کہاکہ فیصلہ شیو سینا (یو بی ٹی) کے حق میں نہیں آیاہے۔ کانگریس لیڈر اشوک چوہان نے کہاکہ مہارشٹرا کی ہمدردی ٹھاکرے کے ساتھ ہے۔