حیدرآباد۔ قومی لاک ڈاؤن کی وجہہ سے جو طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے وہ مہاجر مزدورہیں۔ تیسرے مرحلے کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد سے مذکورہ مہاجر مزدور سڑکوں پر اتر ائے ہیں۔ اس کی اصل وجہہ روزگار سے محرومی اور پیسوں کی تنگی ہے۔
کرونا وائرس کی وباء سے مقابلے کا بہترین ہتھیار لاک ڈاؤن ہے مگر اس کو اگر منظم انداز میں نافد کیاجاتاتو شائدمہاجر مزدوروں کا اتنا برا حال نہیں ہوتا ہے۔
مرکز ی حکومت نے مہاجر مزدوروں کو ان کے آبائی مقامات پر پہنچنے کے لئے ریل خدمات بحال کرنے کا اعلان کیاہے مگر پچھلے دوماہ کے قریب سے بے روزگاری کاشکار مہاجر مزدوروں کے پاس ریل سفر کا کرایہ ادا کرنے کے پیسے بھی نہیں ہے جس کی وجہہ سے وہ اپنے آبائی مقامات کے لئے پیدل چلے جارہے ہیں۔
جمعہ کے روز ایک دل دہلادینے والا واقعہ مہاجر مزدوروں کے ساتھ مہارشٹرا میں پیش آیا ہے۔
An accident happened near Karmad, Aurangabad when an empty rake of goods wagon ran over some people. RPF and local police are reaching spot to asses the situation. More details awaited: Chief Public Relations Officer (CPRO) of South Central Railway (SCR) #Maharashtra pic.twitter.com/uAqWn1HsQI
— ANI (@ANI) May 8, 2020
اس واقعہ میں 16مہا جر مزدورو ں کو ایک مال گاڑی نے روند ڈالا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مہارشٹرا کے جالنہ سے ارونگ آباد ریلوے اسٹیشن کے درمیان ریلوے ٹراک پر پیدل چل رہے مہاجر مزدور مال گاڑی کی زد میں آگئے۔
واقعہ کے مقام سے جو تصویریں اور ویڈیوز سوشیل میڈیا پر گشت کررہی ہے وہ کافی دل دہلادینے والی ہیں۔
اس واقعہ میں مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے16مہاجر مزدور برسر موقع ہلاک ہوگئے ہیں۔
بتایاجارہا ہے کہ یہ مہاجر مزدور مدھیہ پردیش اپنے آبائی مقام پر جانے کے لئے جالنہ سے ریلوے ٹرک کے ذریعہ اپنا سفر شروع کیاتھا۔
مذکورہ مزدرو ں کو ڈر تھا کہ اگر وہ سڑک کے راستے جائیں گے تو پولیس انہیں بری طرح پیٹے گی اور انہیں آگے جانے نہیں دے گی۔
ان مزدوروں کے پاس نے تو کھانے پینے کا موثر سامان تھا اور نہ ہی روپئے پیسہ تھا۔
ممتا ز صحافی روایش کمارنے این ڈی ٹی وی کے پرائم ٹائم میں اس واقعہ کی تفصیلات پیش کی ضرور دیکھیں او رسنیں۔