تہران : پیر کوایرانی حکام نے صحافیہ الہ محمدی کے مقدمے کی سماعت شروع کی، جسے ان کے وکیل کے مطابق گذشتہ ستمبر میں مہسا امینی کی موت کی کوریج کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ 36 سالہ اِلہ محمدی تہران کی ایک عدالت میں اپنے مقدمہ کی سماعت کے پہلے سیشن میں پیش ہوئیں، جو بند دروازوں کے پیچھے منعقد ہوا۔ خاتون صحافی کے وکیل شہاب مرلوجی نے بتایا کہ سیشن مثبت تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلے سیشن کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔مرلوجی نے مقدمہ کے آغاز سے 24 گھنٹے قبل اپنی گرفتاری کے بعد پہلی بار اپنے مؤکل سے ملنے کی اجازت حکام سے حاصل کی۔ روزنامہ ھم مہین سے منسلک صحافیہ الہ محمدی ان دو صحافیوں میں سے ایک ہیں جنھیں اخلاقی پولیس نے مذہبی لباس کی خلاف ورزی کی بنیاد پر گرفتار کی گئی مہسا امینی کی موت کی کوریج کرنے پر قید کیا تھا۔