مہنگائی : مودی کا ہنٹر پھر چلا، قیمتوں پر کانگریس کا ردعمل

   

نئی دہلی۔ 29 اگست (ایجنسیز) کانگریس نے کہا کہ گزشتہ 6 سال میں سی این جی کی قیمت میں تقریباً 99 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، مطلب قیمت دوگنی ہو گئی ہے۔ اگست 2020 میں سی این جی کی قیمت 43.80 روپے تھی اور اگست 2026 میں 86.98 روپے ہو گئی دہلی۔این سی آر میں سی این جی کی قیمتوں میں 3.89 روپے فی کلوگرام کا اضافہ کیا گیا ہے۔ تبدیل شدہ قیمتیں ہفتہ کی صبح 6 بجے سے نافذ ہو گئی ہیں۔ یہ اضافہ قومی راجدھانی کے علاقہ میں گیس فراہم کرنے والی کمپنی اندراپرستھ گیس لمیٹڈ (آئی جی ایل) کی جانب سے کیا گیا ہے۔ سی این جی کی قیمت میں اس تازہ ترین اضافہ پر کانگریس کا سخت رعمل سامنے آیا ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ مہنگائی مین مودی کا ہنٹر پھر چلا ہے، سی این جی 3.89 روپے مہنگی ہو گئی ہے۔کانگریس اپنی ایکس پوسٹ پر بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے مزید لکھتی ہے کہ گزشتہ 6 سال میں سی این جی کی قیمت میں تقریباً 99 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، مطلب قیمت دوگنی ہو گئی ہے۔ اگست 2020 میں سی این جی کی قیمت 43.80 روپے تھی اور اگست 2026 میں 86.98 روپے ہو گئی ہے۔ پارٹی نے پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ مہنگائی مین مودی نے گزشتہ 6 سال میں سی این جی تقریباً 43 روپے مہنگی کر دی اور اب بھی قہر جاری ہے۔