انتخابات میں بیلٹ پیپر سسٹم کو بحال کرنے کا مطالبہ ، سی پی آئی قائد سید جلال کا بیان
ظہیرآباد ۔ 29 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سی پی آئی ضلع جنرل سکریٹری سید جلال نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یکم ستمبر کو چلو دہلی کے رام لیلا میدان میں بڑئے پیمانے پر احتجاجی دھرنا کیا جائے گا اور ریلی نکالی جائیگی ۔ قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ سے عام آدمی کی زندگی دشوار ہوگئی ہے ، نوجوان بیروزگاری کا شکار ہیں ، ملک میں جمہوریت کے تحفظ کے لیے ای وی ایم مشین کا خاتمہ اور بیلٹ سسٹم کو بحال کیا جانا چاہیے۔کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) نے مرکزی حکومت کی عوام دشمن اور کارپوریٹ نواز پالیسیوں کے خلاف ملک گیر مہم شروع کی ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب عام آدمی کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں، قومی قیادت نے یکم ستمبر کو عوام کے حقوق اور ملک کے روشن مستقبل کے لیے تبدیلی ضروری ہے کے نعرے کے ساتھ دہلی چلو عظیم الشان ریلی کی اپیل کی ہے۔ سی پی آئی سنگاریڈی ضلع جنرل سکریٹری سید جلال نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے اس ریلی کو کامیاب بنانے کی خواہش کی اور دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں ہونے والے اس بہت بڑے جلسہ عام میں سی پی آئی کے عہدیدار، کارکنان، کسان اور ضلع بھرکی عوام شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پی آئی بنیادی طور پر ملک کی جمہوریت کو بچانے ای وی ایم کو فوری طور پر منسوخ کرکے اور پرانے بیلٹ پیپر سسٹم کو بحال کرکے بچانا چاہتی ہے۔