مہیشورم میں اے ٹی ایم سے 30 لاکھ روپے کا سرقہ

   

حیدرآباد۔ 2 مارچ (سیاست نیوز) مہیشورم کے علاقہ راوایالہ میں اے ٹی ایم سنٹر سے 30 لاکھ روپے کا سرقہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع رنگاریڈی کے مہیشورم منڈل میں واقع راودیالہ میں ہفتہ کی رات چار نامعلوم سارقین اے ٹی ایم سنٹر میں داخل ہوئے اور مشین کو کھول کر اس میں موجود 30 لاکھ روپے کا سرقہ کرلیا۔ اس کی تمام تفصیلات سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید ہوگئی۔ سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ کے مطابق یہ واقعہ صرف چار منٹ میں ہوا۔ سارقین اتنے ماہر تھے کہ چار منٹ کے اندر ہی اے ٹی ایم سنٹر میں داخل ہوئے۔ مشین کو کھولا اور اس میں موجود 30 لاکھ روپیوں کا سرقہ کرکے چلے گئے۔ اطلاع ملتے ہی مشہیورم پولیس نے مقام کا معائنہ کرکے مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے سارقین کی تلاش شروع کردی۔ ش