یانگون : میانمارمیں فوجی بغاوت کیخلاف مظاہروں کاسلسلہ بدستورجاری ہے ۔ ینگون میں مختلف اقلیتی گروپوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے مارچ کیا۔ینگون میں فوجی بغاوت کیخلاف مارچ کرتے مظاہرین کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اقدام کرنے والوں سے جان چھوٹنے تک مظاہرے جاری رکھیں گے۔مظاہرین نے بھی کہا کہ مظاہروں پر کریک ڈاؤن اور غیرمسلح مظاہرین کیخلاف ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں۔دوسری جانب انڈونیشیاکی وزیرخارجہ نے میانمارکا شیڈول دورہ منسوخ کردیا ہے۔انڈونیشین وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے میانمار کا دورہ کرنیکا یہ وقت مناسب نہیں ہے۔