یانگون :شمالی میانمار میں سیلاب نے تباہی مچادی، لینڈ سلائیڈنگ سے 30سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق میانمار میں ایک سیلاب نے تباہی مچادی، قیمتی پتھر جیڈ کی ایک کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کم از 22افراد ہلاک اور 30سے زائد لاپتہ ہوگئے،ریسکیو ٹیموں نے جیڈ کی کان میں مٹی کے تودے میں دب کر مرنے والے 22افراد کی لاشیں نکال لیں۔شدید بارشوں کے باعث کان پر 150میٹر بلند چٹان گرگئی، لینڈ سلائیڈنگ میں 30سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں،رپورٹ کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے 42افراد لاپتہ ہوئے تھے۔