میرٹھ میں دردناک سڑک حادثہ ، 3ہلاک

   

میرٹھ: اتر پردیش کے میرٹھ میں اتوار کو ایک دردناک سڑک حادثے میں ایک کار میں سوار تین نوجوانوں کی موت ہوگئی، ان کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔پولیس نے یہاں بتایا کہ پولو کار میں سوار تین نوجوان دہلی سے ہری دوار جارہے تھے ۔ یہ حادثہ ہری دوار قومی شاہراہ پر کنکرکھیڑا علاقے میں کھروا چوراہے کے قریب صبح تقریباً 3 بجے اس وقت پیش آیا جب گاڑی ایک راہگیر کو بچانے کی کوشش میں بے قابو ہو کر سڑک کی سائیڈ ریلنگ سے جا ٹکرائی۔اس حادثے میں کار کے پڑخچے اڑ گئے اور اس میں سوار تین نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔