نوئیڈ ا 3 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) گریٹر نوئیڈا میں گلوکارہ سشما نیکپور کو گولی مارے جانے کے ایک دن بعد ان کی بہن نے کہا کہ قاتلوں نے گلوکارہ یا ڈرائیور کو گولی مارنے میں کوئی عار محسوس نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے پہلے ان کی بہن پر ایک گولی چلائی ۔ کچھ دیر رکے اور پھر ان پر تین چار گولیاں برسادی گئیں۔ واضح رہے کہ اس قتل سے ایک ماہ قبل بھی اس گلوکارہ پر حملہ ہوا تھا ۔