کمار نے 2018میں جے ڈی(یو) میں کشور کوشامل کیاتھا۔
پٹنہ۔ بہار چیف منسٹر نتیش کمار کے خلاف اپنے حملوں کوتیز کرتے ہوئے انتخابی حکمت عملی کار سے سیاست داں بننے والے پرشانت کشور نے چہارشنبہ کے روز کہاکہ اگرچکہ کے ان کے لئے ”چیف منسٹر کی کرسی بھی چوڑتے ہیں“ تو وہ جے ڈی (یو) سربراہ کے لئے کام نہیں کریں گے۔
کشور نے منگل کے روز دعوی کیاتھا کہ جنتا دل (یونائٹیڈ) کی ”قیادت“ کے لئے کمار کی حال میں ان سے کی گئی درخواست کوانہوں نے مسترد کردیاہے۔
اس روز ویسٹ چمپارن کے جامونیا گاؤں میں ایک ریالی جو ’جن سوراج‘ پد یاترا کے نام پر ریاست میں 3500کیلومیٹر کی مسافت طئے کرنے کے لئے نکالی گئی ہے سے خطاب کرتے ہوئے کشور نے کہاکہ ”جب میری کچھ دن قبل نتیش کمار سے ملاقات ہوئی تھی‘ انہو ں نے جے ڈی (یو) میں دوبارہ شامل ہونے او ران کے لئے کام کرنے کا استفسار کیاتھا۔’
آپ میرے سیاسی وارث ہیں‘۔ مذکورہ سی ایم نے مجھ سے اپنے مہم سے دستبرداری کا استفسار بھی کیا ہے“۔
مذکورہ 45سالہ جے ڈی یو کے سابق نائب قومی صدر نے کہاکہ ”میں نے واضح طور پر سی ایم سے کہادیاکہ میں ان کام نہیں کروں گا اگر وہ (کمار) مجھے اپناسی وارث بناتے ہیں‘ چیف منسٹر کی کرسی میرے لئے چھوڑتے ہیں تب بھی میں نہ کیوں گا۔
میں نے عوام سے جو وعدہ کیاتھا اس کو تبدیل نہیں کروں گا“۔کمار نے 2018میں جے ڈی(یو) میں کشور کوشامل کیاتھا۔چند ہفتوں کے بعدپارٹی کے قومی نائب صدر کے عہدے سے انہیں ہٹادیاگیاتھا۔
تاہم شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی پر نتیش کمار کے ساتھ جھگڑے کے بعد انہیں چند سالوں میں پارٹی سے نکال دیاگیاتھا۔