میلبورن اور سڈنی ٹسٹ کیلئے آسٹریلیائی ٹیم میں دو تبدیلیا ں

   

میلبورن۔ آسٹریلیا نے ہندوستان کے خلاف بقیہ دو ٹسٹ میچوں کے لیے ٹیم میں تبدیلیاں کی ہیں۔ پہلی تبدیلی ٹیم کی اوپننگ جوڑی میں ہوئی ہے۔ دوسری تبدیلی بولنگ میں دیکھی گئی ہے۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان اگلے دو ٹسٹ میلبورن اور سڈنی میں کھیلے جانے ہیں۔ باکسنگ ڈے ٹسٹ 26 دسمبرکو میلبورن میں شروع ہوگا۔ جبکہ نئے سال کا ٹسٹ میچ سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان 5 ٹسٹ میچوں کی سیریز فی الحال 1-1 سے برابر ہے۔ پرتھ میں کھیلا گیا پہلا ٹسٹ میچ ہندوستان نے جیتا ہے جبکہ ایڈیلیڈ میں ڈے اینڈ نائٹ کھیلا گیا دوسرا ٹسٹ آسٹریلیا نے اپنے نام کیا تھا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان برسبین میں تیسرا ٹسٹ بے نتیجہ رہا۔ آسٹریلیائی فاسٹ بولر جوش ہیڈل ووڈ ٹسٹ سیریزکے آخری دو میچوں سے باہر ہو ئے ہیں۔ انہیں زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہونا پڑا۔ ہیزل ووڈ برسبین میں کھیلے گئے تیسرے ٹسٹ کے دوران زخمی ہو ئے تھے۔ ہیزل ووڈ کی جگہ جے رچرڈسن کو آسٹریلوی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سیدھے ہاتھ کے فاسٹ بولر جے رچرڈسن کو اب تک صرف 3 ٹسٹ کھیلنے کا تجربہ ہے۔ سری لنکا اور انگلینڈ جیسی ٹیموں کے خلاف کھیلے گئے ان 3 ٹسٹ میچوں میں رچرڈسن نے مجموعی طور پر11 وکٹیں اپنے نام کیں۔ فاسٹ بولنگ شعبہ میں اس تبدیلی کے علاوہ اوپننگ جوڑی میں ٹیم میں ایک اور تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ میلبورن میں ہونے والے باکسنگ ڈے ٹسٹ میں آسٹریلیا کی اوپننگ جوڑی بدلی ہوئی نظر آئے گی۔ نیتھن میک سوینی ایم سی جی میں عثمان خواجہ کے ساتھ اننگزکا آغاز کرتے ہوئے نظر نہیں آئیں گے۔ آسٹریلوی ٹیم کے سلیکٹرز نے آخری دو ٹسٹ کے لیے میک سوینی کی جگہ سیم کانسٹاس کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیم کونسٹاس کو یہ موقع ہندوستان کے خلاف پریکٹس میچ میں اچھی کارکردگی کی وجہ سے ملا۔ معلنہ آسٹریلیائی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔ پیٹ کمنز (کپتان)، عثمان خواجہ، ٹریوس ہیڈ، اسٹیو اسمتھ، شان ایبٹ، اسکاٹ بولانڈ، الیکس کیری، سیم کانسٹاس، جھائی رچرڈسن، جوش انگلش، مارنس لیبوشین، نیتھن لیون، مچل مارش، مچل اسٹارک اور بیو ویبسٹر۔