میناریٹی کالجس میں آوٹ سورسنگ لکچررس کیلئے درخواستیں مطلوب

   

سوریاپیٹ ۔ ضلع سوریاپیٹ کے نئے اقلیتی اقامتی ادارہ کوداڑ(گلز) اور نئے اقلیتی اقامتی ادارہ سوریاپیٹ (بوئز) میں آؤٹ سورسنگ ملازمت کے طور پر انگریزی، اردو، تلگو، ریاضی، فزکس، کمیسٹری، نباتیات( بوٹنی) اور زولوجی مضامین کے جونیئر لیکچررس کیلیے درخواستیں مطلوب ہیں۔ پوسٹ گریجویٹ میں 50 فیصد نشانات، متعلقہ مضمون میں بی ایڈ کامیاب اور جونئیر کالج میں کم از کم تین سال تجربہ کار ہی درخواست داخل کرنے کے اہل ہے۔ امیدوار کی عمر 18 تا 44سال کے درمیان ہونی چاہئے، اہل امیدوار سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ آؤٹ سورسنگ ایجنسی، H- کمپیوٹر سرویس وماس پاؤر کنسلٹنسی، کلاک ٹاور، نلگنڈہ یا ضلع اقلیتی فلاح و بہبود دفتر، کمرہ نمبر 42، انٹیگریٹڈ ضلع کلکٹر آفس دوراج پلی سوریاپیٹ میں درخواست جمع کروائیں۔ اہل امیدوار 4 اگست شام 5 بجے تک درخواست داخل کریں۔اگر کوئی امیدوار گزشتہ مارچ 2020 میں درخواست داخل کیا ہو تو دوبارہ درخواست داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9703227786, 9059304206 , 9948794994 پر رابطہ کریں۔