میڈیا اپنی حد میں رہے مولانا سعد کے بجائے سجاد نعمانی کی تصویر کے استعمال پر قانونی کارروائی کا انتباہ

,

   

علیگڑھ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ترجمان مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی نے کہاکہ بعض ٹی وی چیانلوں اور میڈیا گھرانوں کی جانب سے تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا سعد کی تصویر کے بجائے اِن کی تصویر کے ساتھ خبریں جاری کررہے ہیں۔ نظام الدین مرکز تنازعہ میں میری (سجاد نعمانی) کی تصاویر کا استعمال کیا جارہا ہے۔ اُنھوں نے میڈیا کو انتباہ دیا کہ وہ اپنی حد میں رہے ورنہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ کئی مرتبہ توجہ دلانے کے باوجود میڈیا رپورٹس میں میری تصویر استعمال کی جارہی ہے۔ مرکز نظام الدین کی خبروں میں میری تصویر کا استعمال نہ کیا جائے۔ میڈیا کو اپنی حد میں رہ کر ذمہ داریوں کو بروئے کار لانا چاہئے۔