میڈیا پانچ برسوں بعد آج کھلے ماحول میں سوال کرسکتا ہے : ناصر اسلم

   

سری نگر: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے مشیر ناصر اسلم کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس پانچ برسوں کے دوران لوگوں کے ساتھ کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ابھی دو ماہ ہی ہمیں اقتدار میں ہوگئے اس دوران ہم کتنے وعدے پورا کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج پانچ برسوں کے بعد میڈیا سوال کر سکتا ہے جو ایک بہٹ بڑی تبدیلی ہے ۔موصوف مشیر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو وسطی ضلع بڈگام میں ایک تقریب کے موقع پرمیڈیا سے بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے نامہ نگاروں سے مخاطب ہو کر کہاکہآج آپ سوال کر رہے ہیں پانچ برسوں تک سوال نہیں کئے لیکن آج کھلے ماحول میڈیا بات کر سکتا ہے یہ بہت بڑی تبدیلی ہے جو نیشنل کانفرنس نے یہاں لائی ہے ۔ان کا کہنا تھاکہکل عمر صاحب نے لمبی پریس کانفرنس کی، میرے خیال میں اتنی لمبی پریس کانفرنس آج تک کسی لیڈر نے نہیں کی ہے ۔الیکشن منشور میں لوگوں کے ساتھ کئے جانے والے وعدوں کے بارے میں پوچھے جانے پر ناصر اسلم نے کہاکہ تمام وعدوں کو پورا کیا جائے گا۔