حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( راست ) : میڈیا پلس، جامعہ نظامیہ کامپلکس ،گن فاؤنڈری میں 2 جنوری بروز جمعرات شام 6 بجے نامور قانون داں ممتاز قلم کار صاحب قرطاس و قلم عثمان شہید ایڈوکیٹ کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت جناب آصف پاشاہ سابق وزیر قانون منعقد ہوگا۔ مہمانان خصوصی و مقررین میں پروفیسر ایس اے شکور ڈائریکٹر دائرۃ المعارف ، جناب ضیا الدین نیر صدرتعمیر ملت و اقبال اکیڈیمی، صحافی جناب عزیز احمد، جناب رشید الدین صحافی ، جناب ایم اے ماجد ، ڈاکٹر فاضل حسین پرویز، جناب ایم اے واجد ایڈیٹر پیغام ٹی وی، جناب مقصور علی خان سحرؔ کے علاوہ یاسر مامون ، جناب اے وحید ، جناب ایم اے عظیم ، جناب شمس اللہ قادری ، جناب علی محمد یحییٰ ایڈوکیٹس کے علاوہ جناب عبدالستار مجاہد، جناب عدنان شہید ایڈوکیٹ فرزند عثمان شہیدشامل ہیں۔ قاضی فاروقؔ عارفی تعزیتی اجلاس کے خدو خال پر روشنی ڈالیں گے جناب لطیف الدین لطیفؔ ناظم اجلاس ہوں گے۔