نظام آباد: 27/نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)متحدہ ضلع میں تلنگانہ میڈیکل کونسل کے زیراہتمام بانسواڑہ اور نظام آباد کے 30 کلینکس پر چھاپے مارے گئے اور 15 جعلی ڈاکٹروں کی نشاندہی کی گئی۔ تلنگانہ میڈیکل کونسل کے چیرمین سرینواس اور رکن بنڈاری راج کمار کی قیادت میں تحقیقی ٹیم نے بانسواڑہ اور نظام آباد میں کئی کلینکس پر دھاوے کرتے ہوئے تحقیق کرنے پر پتہ چلا کہ کئی فرضی ڈاکٹرس جعلی ڈگری رکھ کر ہسپتال چلا رہے ہیں۔ پرینکا کلینک کے نام پر سمیر رائے اور بھارتی کلینک کے نام پر جوگل رائے دیویکررائو جدید ادویات رکھنے کے علاوہ اینٹی بائیوٹکس انجکشن کا استعمال کر رہے تھے۔ تلنگانہ میڈیکل کونسل کے چیئرمین اور ممبران کلینک کا معائنہ کرنے پر پتہ چلا کہ یہ بواسیر کا بھی علاج کر رہے تھے۔سینکڑوں مریضوں کا بغیر کسی جواز کے علاج کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیکل بورڈ کے چیئرمین سرینواس نے انکشاف کیا کہ پکڑے گئے 15 فرضی ڈاکٹروں کے خلاف نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) ایکٹ 34 اور 54 کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔ قانون کے مطابق ایک سال کی سزا اور 5 لاکھ تک جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ ممبر راجکمار نے بتایا کہ یہ پتہ چلا ہے کہ ان کے کلینک سے منسلک میڈیکل شاپس میں ڈاکٹروں کے نسخے اور فارماسسٹ کے بغیر ڈاکٹروں کے نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک، سٹیرائڈز اور دیگر شیڈول ایچ ادویات فروخت کی جا رہی ہیں اور وہ متعلقہ رجسٹرڈ فارماسسٹ کے خلاف شکایت درج کیا گیا۔