پیرس۔ ایمانوئل میکرون نے دوسری مرتبہ فرانس کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ تقریب حلف برداری پیرس میں صدارتی محل الیزے پیلس میں منعقد ہوئی، جہاں انہیں اکیس توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ اپنی مختصر تقریر میں ماکروں نے کہا کہ دنیا اور فرانس کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نئے طریقہ کار کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یوکرین میں روسی حملے اور عالمی سطح پر ماحولیاتی خطرات کا خصوصی طور پر ذکر کیا۔ ماکروں نے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 58.5 ووٹوں کی اکثریت کے ساتھ انتہائی دائیں بازو کی مارین لی پین کو شکست دی تھی۔