میکسیکو : ایک ٹرک کے اندر343 تارکین وطن پائے گئے

   

میکسیکو : مشرقی میکسیکو میں ایک لاوارث ٹرک کے اندر سے 343 غیر قانونی تارکین وطن موجود ہونے کا پتہ چلایا گیا ہے۔میکسیکن نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مائیگریشن (آئی این ایم) کی جانب سے دیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہونڈوراس، ایل سلواڈور، گوئٹے مالا اور ایکواڈور سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کو ریاست ویراکروز میں ایک ٹرک میں موجود پایا گیا ہے۔ آئی این ایم کے مطابق 343 میں سے 103 تارکین وطن کم عمر کے بچے ہیں۔اٹارنی جنرل کے دفتر (ایف جی آر) اور کریمنل انویسٹی گیشن ایجنسی (اے آئی سی) نے اعلان کیا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔