میکسیکو میں جرائم کوکم کرنا سب سے بڑا چیلنج

   

صدر آندریز مینوئل لوپیز اوبراڈور کا حامیوں سے خطاب
میکسیکو سٹی، 2 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو کے صدر آندریز مینوئل لوپیز اوبراڈور نے کہا ہے کہ ملک میں پرتشدد جرائم کی اعلی شرح میں کمی لانا حکومت کے سامنے اہم چیلنج ہے ۔مسٹر اوبراڈور نے اپنے دور کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر مرکزی چوک میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا‘‘ملک میں جرائم کی شرح کم کرنا ہمارا اہم چیلنج ہے لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہم لوگوں کی حمایت اور حکومت کی مشترکہ کوششوں سے میکسیکو میں امن قائم کرنے جا رہے ہیں’’۔انہوں نے کہا کہ جرم کے خلاف جنگ کا سب سے مؤثر طریقہ معیارزندگی کو بہتر بنانا ہے ، لہذا میکسیکو کے نوجوانوں کا مجرمانہ تنظیموں کا آسان ہدف بننے کا خدشہ کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اب بھی امید کے مطابق اقتصادی ترقی نہیں ہوئی ہے ، لیکن دولت کی تقسیم بہتر طریقے سے ہوئی ہے ۔مسٹر اوبراڈور نے کہا، “عوامی بجٹ پہلے کی طرح اب صرف کچھ ہاتھوں تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ زیادہ تر لوگوں تک پہنچ رہا ہے ’’۔ حکومت کی انسداد منشیات مہم کا مقصد بھی نوجوانوں کی اسمگلر گروپوں سے حفاظت کرنا ہے ۔