میں تور کی دال اور کے ٹی آر زہریلی دالریونت ریڈی کا کے ٹی آر کو جواب

   

حیدرآباد ۔3۔نومبر (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راو کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ یقینی طور پر ’’تور کی دال‘‘ ہیں جو صحت کیلئے فائدہ بخش ہے جبکہ کے ٹی آر ’’گنیرو دال‘‘ کی طرح ہیں جوکہ زہریلی دال سے مشہور ہے جس کے استعمال سے انسان کی موت واقع ہوسکتی ہے۔ کے ٹی آر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے ریونت ریڈی کو تور کی دال سے تعبیر کیا تھا جس کے جواب میں ریونت ریڈی نے کے ٹی آر کو زہریلی دال قرار دیا ۔ اس سلسلہ میں میڈیا کے نمائندوں کے سوال پر ریونت ریڈی نے کہا کہ کے ٹی آر نے کالیشورم پراجکٹ پر کانگریس کے الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے ریونت ریڈی کو تلنگانہ پپو اور راہول گاندھی کو نیشنل پپو قرار دیا۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ وہ پپو یعنی تور کی دال کی طرح ہیں جو صحت کیلئے مفید ہے جبکہ کے ٹی آر زہریلی دال ہے جس کے کھاتے ہی انسان مرجاتا ہے ۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ اگر آپ صحت مند رہنا چاہیں تو تور کی دال استعمال کریں نہ کہ زہریلی دال۔ واضح رہے کہ کے ٹی آر اور ریونت ریڈی کے درمیان گزشتہ چند دنوں سے سوشیل میڈیا پر لفظی جنگ جاری ہے۔