/6 مئی سے نئے کالجس کیلئے درخوستوں کے ادخال کا موقع ۔ نئے رہنمایانہ خطوط کی اجرائی
حیدرآباد /23 مارچ (سیاست نیوز) آل انڈیا کونسل آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ( اے آئی سی ٹی ای) نے انجنیئرنگ کالجس کے قیام پر عائد پابندی کو ختم کررہا ہے اور ساتھ ہی نئے کالجس کے قیام کو منظوری دے دی ہے ۔ اس سلسلہ میں صدرنشین اے آئی سی ٹی ای پروفیسر ٹی جی سیتا رام نے ایک اہم اعلان کیا ۔ دہلی میں تعلیمی سال 2023-24 کیلئے منظوری ہینڈبک کی اجرائی کے بعد انہوں نے آن لائن خطاب کرتے ہوئے اس کا انکشاف کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جاریہ سال اضلاع میں نئے کالجس قائم کرنے اور ان علاقوں سے تکنیکی تعلیم فراہم کرنے کے ایک حصہ کے طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نیشنل سنگل ونڈو سسٹم کے ذریعہ درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ /6 اپریل سے درخواستیں قبول کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ نئے انجنیئرنگ کالجس کے قیام کیلئے AICTE نے رہنمایانہ خطوط جاری کئے ہیں ۔ جس کے مطابق کالجس میں 24 گھنٹے لڑکیوں اور خواتین عملے کی حفاطت کیلئے ہیلپ لائن قائم کیا جائے اور ساتھ ہی خصوصی طور پر ماہر نفسیات کا تقرر کیا جائے ۔ انجنیئرنگ کی زیادہ سے زیادہ نشستوں کی تعداد 300 سے بڑھاکر 360 کردی گئی ہے ۔ جبکہ ایم سی اے کورسیس میں نشستوں کی تعداد کو 180 سے بڑھاکر 300 کردیا گیا ہے ۔ اے آئی سی ٹی ای کے علاقائی دفاتر جاریہ تعلیمی سال سے بند ہوجائیں گے ۔ کالجس کو ہر قسم کی اجازت آن لائن حاصل کرنی ہوگی ۔ اے آئی سی ٹی ای نے جاریہ تعلیمی سال سے مختلف نئے کورسیس متعارف کرارہے ہیں ۔ کور کورسیس میں الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کورس کو دستیاب رکھا گیا ہے ۔ انوویشن انٹر پرینیور شپ اینڈ وینچر ڈیولپمنٹ ۔ VLSI ڈیزائن اور ٹیکنالوجی ۔ 5G ایڈوانس ٹیکنالوجیز ۔ بزنس ڈیولپمنٹ مارکٹنگ اور فینانس کورسیس برائے انڈر گریجویٹ ، انجنیئرنگ اور ٹیکنالوجی شعبہ میں نئے کورسیس متعارف کرائے گئے ہیں ۔ ن