نئے وزرا کے تقرر تک کیلاش گہلوٹ اور راج کمار کے سپرد سیسوڈیاکے قلمدان

,

   

عہدیداروں کے بموجب کجریوال نے ان دونوں قائدین کے استعفے قبول کرلئے ہیں‘ جنھوں نے ان کی حکمرانی کاایجنڈہ اچھی تعلیم اور صحت کی سہولتیں قومی درالحکومت میں نافذ کرنے میں اہم رول ادا کیاہے


نئی دہلی۔عہدیداروں سے ملی جانکاری کے مطابق دہلی کے ریونیو منسٹر کیلا ش گہلوٹ کو فینانس اور توانائی کا زائد قلمدان سپرد کیاگیا ہے اور وہیں سماجی بہبود کے منسٹر راج کمار آنند کو تعلیم اور صحت کے محکمہ کی اس وقت تک ذمہ دار تفویض کی گئی ہے جب تک کابینہ میں نئے وزراء کا تقرر عمل میں نہیں آجاتا ہے۔

دہلی کے منسٹرس منیش سیسوڈیا اور ستیندر جین کو بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار کرنے پر اروند کجرایول کی زیر قیادت کابینہ سے استعفیٰ دینے کے بعد منگل کے روز یہ اعلان کیاگیاہے۔

عہدیداروں کے بموجب کجریوال نے ان دونوں قائدین کے استعفے قبول کرلئے ہیں‘ جنھوں نے ان کی حکمرانی کاایجنڈہ اچھی تعلیم اور صحت کی سہولتیں قومی درالحکومت میں نافذ کرنے میں اہم رول ادا کیاہے۔ دہلی حکومت کے 33محکموں میں سے 18کی ذمہ داری سیسوڈیا سنبھالتے تھے۔

عارضی انتظام کے طورپرگہلوٹ اور آنند کے درمیان میں ان کے قلمدانوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی ہے۔۔

دہلی چیف منسٹر اروندکجریوال کی جانب سے سیسوڈیا اور جین کے پیش کردہ استعفوں کومنگل کے روز تسلیم کرنے کے کچھ گھنٹوں بعد اے اے پی قومی ترجمان سوربھ بھردواج نے کہاکہ ”بہت جلد“ دو نئے منسٹران کو مقررکیاجائے گا۔