لوک سبھا میں مرکزی وزیر صحت کا بیان، ریاستوں کو ہر ممکن مدد، ریونت ریڈی کے سوال پر جواب
حیدرآباد۔10۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) مرکزی مملکتی وزیر صحت ڈاکٹر بھارتی پراوین پوار نے لوک سبھا میں بتایا کہ ریاستوں میں اگرچہ کورونا کی صورتحال قابو میں ہیں اور کیسوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے تاہم نئے ویرینٹ سے کیسوں میں اضافہ کا اندیشہ ہے۔ کانگریس رکن ریونت ریڈی اور دیگر کے سوال پر مرکزی وزیر نے کہا کہ ریاستوں میں کیسوں اور اموات میں گزشتہ چند ماہ میںکمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کا نیا ویرینٹ تیزی سے پھیلنے کی طاقت رکھتا ہے جس کے نتیجہ میں کورونا کیسوں میں اضافہ کے امکانات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ وزارت صحت ملک و عالمی سطح پر کورونا صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ریاستوں کو بارہا ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کورونا پر قابو پانے ٹیکہ اندازی و ٹسٹوں کی تعداد میں اضافہ کریں۔ وزیر نے بتایا کہ صحت اگرچہ ریاستوں کا مسئلہ ہے لیکن مرکز کووڈکے آغاز سے آج تک ریاستوںکی ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔ حکومت ہند نے ریاستوں کو ٹکنیکل گائیڈنس اور ہیلت انفراسٹرکچر کے استحکام میں مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کووڈ کیر سنٹرس، ہیلت سنٹرس اور کووڈ ہاسپٹلس کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔ بچوں کو کورونا سے بچانے مرکز نے ریاستوں کیلئے ہدایات جاری کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستوں کو پی پی ای کٹس ، N-95 ماسک ، وینٹی لیٹرس اور کورونا سے بچاؤ کی ادویات فراہم کی گئیں۔ ریاستوں کو آکسیجن سلینڈرس و آکسیجن کنسنٹریٹرس فراہم کئے گئے ۔ مرکز نے آکسیجن جنریشن پلانٹس کے قیام میں مدد کی ہے۔ 17 ڈسمبر تک ملک بھر میں 128.78 کروڑ کورونا ویکسین دی گئی۔ ان میں سے 80.27 کروڑ خوراک 18 سال سے زائد عمر کے افرادکو دی گئی ہے۔ ملک میں 51.6 فیصد اہل آبادی کو کورونا کی پہلی خوراک دی گئی۔ ریاستوں کو کورونا کی خوراک مناسب مقدار میں فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مالیاتی سال 2019-20 ء کے دوران ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کو کورونا سے نمٹنے 1113.21 کروڑ جاری کئے گئے ۔ ستمبر 2020 ء سے مرکز نے ریاستوں کو اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈس کے استعمال کی اجازت دی ۔ 2020-21 ء کے دوران ریاستوں کو 8257.88 کروڑ روپئے جاری کئے گئے ۔ ر