نائب صدر جمہوریہ رادھا کرشنن کی حیدرآباد آمد

   

گورنر، چیف منسٹر اور مرکزی وزراء نے استقبال کیا
حیدرآباد۔ 16 نومبر (سیاست نیوز) نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن کی حیدرآباد آمد پر گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔ بیگم پیٹ ایئرپورٹ پر ریاستی گورنر جشنودیو ورما، چیف منسٹر ریونت ریڈی، مرکزی وزیر بنڈی سنجے کمار اور مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے استقبال کیا۔ نائب صدر جمہوریہ کو تہنیت پیش کرتے ہوئے یادگاری مومنٹو حوالے کئے گئے۔ نائب صدر جمہوریہ کا استقبال کرنے والوں میں وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈی سریدھر بابو، میئر حیدرآباد جی وجیا لکشمی، حکومت کے مشیر وی نریندر ریڈی، چیف سکریٹری کے رام کرشنا راؤ، ایڈیشنل ضلع کلکٹر جی مکند ریڈی اور مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیدار شامل ہیں۔ گورنر جشنودیو ورما نے راج بھون میں نائب صدر جمہوریہ کے اعزاز میں عصرانہ کا اہتمام کیا جس میں چیف منسٹر ریونت ریڈی، مرکزی وزیر جی کشن ریڈی، صدر نشین قانون ساز کونسل جی سکھیندر ریڈی اور ریاستی وزراء نے شرکت کی۔ 1