ابویا: پیر کے روز نائیجیریا کے صدر کی تقریب حلف برداری میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ان کی نمائندگی سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید الخیریجی نے کی۔الخیریجی نے وفود کے سربراہوں کے ہمراہ دارالحکومت ابوجا میں نائیجیریا کے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر نائیجیریا کے صدر اور حکومت کو خادم حرمین شریفین اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا تہنیتی پیغام اور مبارکباد پیش کی۔ سعودی قیادت کی طرف سے برادر ملک نائیجیریا کی قیادت کیلئے بھیجے گئے تہنیتی پیغام میں نائیجیریا کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔