نارائن پیٹ ، ضلع کلکٹر نے طلبہ کے ساتھ ناشتہ کیا

   

نارائن پیٹ ۔23 نومبر ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر نارائن پیٹ سکتا پٹنائک نے آج بھی ضلع کے مختلف ہاسٹلوں اور اسکولوں کا دورہ کیا اور طلبا ء کے ساتھ ناشتہ اور دوپہر کا کھانا کھایا ، انہوں نے ہاسٹل انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ طلباء کو صاف ستھرا کھانا فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ آج صبح سویرے انھوں نے پہلے 6:50 بجے نارائن پیٹ ضلع ہیڈکوارٹر میں اقلیتی رہائشی بوائز جونیئر کالج، بی سی کالج بوائز ہاسٹل اور بی سی گرلز ہاسٹل کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کچن اورسٹور میں اشیائے خوردونوش، سپلائیز، اسٹاک رجسٹر، فوڈ کوالٹی رجسٹر اور طلباء کا حاضری رجسٹر چیک کیا ،اس کے علاوہ کچن روم، ڈائننگ ہال، ڈارمیٹری، کلاس رومز، بیت الخلاء، اسٹاف رجسٹر کا معائنہ کیا ،ناشتے کے دوران طلبہ کے ساتھ بیٹھ کر ناشتہ کیا۔ طلباء کی بنائی گئی فوڈ کمیٹی سے طلباء کے کھانے کے معیار کے بارے میں دریافت کیا۔ اسی طرح کلکٹر نے اقلیتی رہائشی کالج کے پرنسپل مسٹر جگدیشورریڈی اور ڈپٹی وارڈن محمد امتیاز کو کھانے کے معیار کو برقرار رکھنے کا مشورہ دیا۔ بی سی ہاسٹل میں چاول چیک کیے گئے اور برتن چیک کیے گئے۔ اس پروگرام میں کلکٹر کے ساتھ اقلیتی افسر ایم۔ اے رشید ، ای ڈی ایس سی کارپوریشن محمد خلیل، تحصیلدار امریندر کرشنا، وارڈن مسعود وغیرہ عہدیداروں نے شرکت کی۔