ناراین پیٹ۔ 19 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ضلع مستقر سے پبلک گورننس کلیاترا کاآغازضلع کلکٹر ناراین پیٹ سکتھا پٹنائک نے جھنڈا لہرا کر گاڑی کی شروعات کی یہ کلایاترا اتسو 7 دسمبر تک جاری رہے گا پبلک ایڈمنسٹریشن کلچرل یاترا انفارمیشن اینڈ ڈسٹرکٹ سیول ریلیشن آفیسر کی رہنمائی میں تلنگانہ کے ثقافتی فنکاروں کے ساتھ خصوصی طور پر فلیکسی بینرس کے ساتھ تیار کی گئی گاڑی کا ضلع کلکٹر نے آغاز کیا۔ پرجا وجئے سوم آج سے 7 ڈسمبر تک نارائن پیٹ ، مکتھل ،اور کوسگی، میونسپلٹیز اور ضلع کے متعلقہ دیہاتوں کے 13 منڈلوں میں مہالکشمی، اندرا مہیلا شکتی، گریہ جیوتی، ریتھو لونڈی رام گھر پر مہم چلائی جائے گی۔ تمام بلدیات کے متعلقہ وارڈوں اور ہر منڈل کے تین گاؤں میں یہ پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ سول ریلیشن آفیسر ایم اے رشید، ای ڈی اور ضلع ایس سی۔ کارپوریشن آفیسر جناب خلیل، تلنگانہ کے ثقافتی فنکاروں اور دیگر نے شرکت کی ۔