نارائن پیٹ میں یوم جمہوریہ تقاریب کا انعقاد

   

نارائن پیٹ ۔ 27 جنوری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ میں یوم جمہوریہ تقریب بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ منائی گی۔ نارائن پیٹ کے ماڈرن ہائی اسکول میں ڈاکٹر محمد قطب الدین ماہر نفسیات شکاگو امریکہ نے پرچم کشائی انجام دی۔ مدرسہ دارالعلوم دینیہ جامع مسجد میں مولانا شفاعت علی نظامی ، مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ و خانقاہ قتالیہ کولم پلی میں مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی، مدرسہ صوفیہ میں مولانا حافظ عبدالرحمن تاچی، دفتر کانگریس پارٹی میں شیوا کمار ریڈی حلقہ اسمبلی انچارج کانگریس پارٹی، اقلیتی اقامتی اسکول بوائز نارائن پیٹ میں خواجہ محبوب خان، اقلیتی اقامتی کالج میں جگدیشور ریڈی نے رسم پرچم کشائی انجام دی۔ اسکے علاؤہ مختلف سرکاری و خانگی مدارس میں بھی رسم پرچم کشائی تقاریب انجام دی گی۔