مذکورہ نارکوٹیک کنٹرول بیورو(این سی بی)نے سوپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو کلین چٹ دی پے جو پر پچھلے سال منشیات کے استعمال کا الزام لگایاگیاتھا
خان کو 3اکٹوبر 2021کے روز این سی بی کے ایک دھاوے میں گرفتار کیاگیاتھا۔ تفتیش کے بعد انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیاگیاتھا۔ ان کی پہلی درخواست ضمانت کو سنوائی کرنے والی عدالت نے مسترد کردیاتھا۔
بعدازاں خان کے وکیل ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع ہوئی تھے جہاں سے انہیں 28اکٹوبر کے بعد روز ضمانت دی گئی تھی اور وہ آخر کار 30اکٹوبر کے روز جیل سے باہر ائے تھے۔
آریان خان کو این سی بی کی ایک ٹیم جس کی قیادت ممبئی زون کے سربراہ سمیر وانکھیڈے کررہے تھے نے اکٹوبر2اور3کی درمیانی رات میں کرڈیلا کروز کشتی میں چل رہی ایک پارٹی میں دھاوے کے بعد گرفتار کیاتھا۔