’نامناسب انداز‘ میں مداح نے ائیرپورٹ پر سارہ علی خان کو چھوا۔ ویڈیو ہوا وائیرل

,

   

سارہ علی خان کے ساتھ پیش آیا یہ واقعہ ان کی مشکلات کوواضح کرتا ہے جو مشہور شخصیات کو اکثر درپیش ہوتے ہیں۔
ممبئی۔ بالی ووڈ کی سنسنی سارہ علی خان حال ہی میں ائیر پورٹ پر گلابی ڈوپٹے کے ساتھ سفید رنگ کے دلفریب لباس میں دیکھائی دیں۔جیسے ہی مداحوں کی نظر سارہ علی خان پر پڑی وہ دوڑ کر اس مشہور ادکارہ کے پاس پہنچے۔

جیسے ہی سارہ اپنے مداحوں کو خوش آمدید کہہ رہی تھیں اسی دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا‘ جس نے بہت سارے لوگوں کوحیران کرکے رکھ دیاہے۔

ایک ریڈیٹ صارف کی جانب سے شیئر کئے گئے اس ویڈیو میں مداحوں میں سے ایک سارہ علی خان کے پاس سے گذرتے ہوئے انہیں نامناسب انداز میں چھوا اور یہ سارا معاملہ کیمرہ میں قید ہوگیاہے۔

YouTube video

اس غیر متوقع اور حیران کردینے والے واقعہ کے باوجود سارہ پرسکون نظر ائیں جو ان کی ہمت او رطاقت کو ظاہر کرتا ہے۔

اس واقعہ کے باوجود سارہ علی خان کاپرسکون رہنا ان کی قابلیت کو اجاگر کرتا ہے۔ اس واقعہ کے باوجود سارہ نے اپنی اندرونی طاقت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کوبھر پور مظاہرہ کیا او راپنے مداحوں کا دل جیت لیاہے۔

سوشیل میڈیا صارفین نے فوری طور پر اداکارہ کے حوصلہ اورہمت کی ستائش کی اور مداح کے نامناسب رویہ کی مذمت کی۔ اس واقعہ نے ایک عوامی شخصیت کی ذاتی حدود اوراہمیت اور شائقین پر عائد ہونے والی ذمہ داریوں پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

سارہ علی خان کے ساتھ پیش آیا یہ واقعہ ان کی مشکلات کوواضح کرتا ہے جو مشہور شخصیات کو اکثر درپیش ہوتے ہیں۔