حیدرآباد 18جون(یواین آئی) کوکٹ پلی میں اسکول بسوں کی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جانچ کی گئی۔فٹنس اور مناسب دستاویزات نہ ہونے پر دس بسوں کو ضبط کیا گیا ۔ عہدیداروں نے کہاکہ انتظامیہ لازمی طورپر قواعد پر عمل کریں۔ساتھ ہی فٹنس و دستاویزات کے خلاف بسوں کو چلانے پر ضبط کرنے کا انتباہ دیاگیا۔یہ خصوصی مہم اسکول بسوں کے سلسلہ میں چلائی جاری ہے جس کا مقصد طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ دس بسیں مختلف اسکولس کی ہیں جو اچانک چلائی گئی مہم کے دوران ضبط کی گئی۔یہ اچانک مہم اُن علاقوں میں چلائی گئی جہاں پر اسکولس زیادہ ہیں۔ یہ مہم آئندہ دس دن تک جاری رہے گی۔