پٹنہ۔ بہار گورنر پھاگو چوہان نے منگل کے روز نتیش کمار کو بہار میں دوبارہ حکومت بنانے کے لئے اس وقت مدعو کیاجب جے ڈی یو کے مذکورہ لیڈر نے انہیں اپنی حمایت میں 165اراکین اسمبلی کی فہرست داخل کرتے ہوئے اپنا دعویٰ ثبت کیاتھا۔ چہارشنبہ کے روز چیف منسٹر کی حیثیت سے نتیش کمار راج بھون کے اندر راجندرا منڈپم میں 2بجے حلف لیں گے۔
اس کے بعد ڈپٹی چیف منسٹر کی حیثیت سے آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو حلف لیں گے۔نتیش کمار چہارشنبہ کی دوپہر کو حلف لینا چاہتے ہیں کیونکہ وہ ”شبھ مہورت“ ہے۔ چہارشنبہ کے جاری ماہ ساون کا ایک ”پورنیما“ ہے جس کی ہندوروایتوں میں کافی اہمیت ہے۔
وہیں بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ چہارشنبہ کے روز چھ وزراء بھی حلف لیں گے‘ اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ نتیش کمار او رتیجسوی یادو حلف لیں گے اور بعدمیں کابینہ کی توسیع عمل میں ائے گی۔
تاہم یہ بات واضح نہیں ہوئی ہے کہ چہارشنبہ کی تقریب میں دیگر کون سے اراکین اسمبلی حلف لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جو قلمدان بی جے پی کے پاس ہیں وہ آر جے ڈی‘ کانگریس اور لفٹ پارٹیوں کو دئے جائیں گے۔
عظیم اتحاد کے قائدین قلمدانوں کی تقسیم کے متعلق اپنی ہونٹ بند رکھے ہوئے ہیں مگر ذرائع کا کہنا ہے کہ نتیش کمار اپنے پاس داخلی قلمدان رکھیں گے اور اسمبلی اسپیکر کا عہدہ آر جے ڈی کو دیا جائے گا۔
یہ سمجھا جارہا ہے کہ نتیش کمار قلمدان کی تقریب 1:4کے تناسب یا پھر منسٹر برائے چار اراکین اسمبلی کے حساب سے تقسیم کریں گے۔
امکان اس بات کابھی ہے کہ عظیم اتحاد میں سات اتحادیاں ہیں یہ تناسب1:5برائے جے ڈی یو وجئے کمار چودھری‘اشوک چودھری‘ شروان کمار‘ جامعہ خان‘ اورسومیت سنگھ دوبار ہ وزرات کی سیٹ پر قبضہ جمانے کے لئے دوڑ میں آگے ہیں۔
آر جے ڈی کے لئے بھائی وریندرا‘ تیج پرتاب یادو‘ راہول تیواری وغیرہ دوڑ میں ہیں۔