نتیش کمار پارٹی دفتر پہنچے ، کارکنوں سے مل کر تنظیمی سرگرمیوں کی معلومات حاصل کیں

   

پٹنہ، 5 مئی (یواین آئی) جنتا دل یونائیٹڈ کے قومی صدر اور ریاست کے سابق وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار منگل کو پارٹی کے ریاستی دفتر پہنچے اور کارکنوں سے ملاقات کر کے تنظیمی سرگرمیوں کی معلومات حاصل کیں۔کمار کی پارٹی کے دفتر میں آمد پر وہاں موجود کارکنوں نے غیرمعمولی جوش و خروش کے ساتھ ان کا استقبال کیا اور پورا احاطہ حمایت میں نعروں سے گونجتا رہا۔پارٹی کے قومی صدر نے اس دوران کارکنوں سے ملاقات کی اور تنظیمی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے پورے دفتر کے احاطہ کا دورہ کیا، انتظامات کا سے جائزہ لیا اور ضروری ہدایات بھی دیں۔ اس موقع پر پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری و سابق وزیر اشوک چودھری، قانون ساز کونسل کے رکن للن کمار صراف، قانون ساز کونسل کے رکن سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی، قومی سکریٹری و ترجمان راجیو رنجن پرساد، سابق وزیر رتنیش سدا سمیت بڑی تعداد میں جے ڈی یو کے رہنما اور کارکن موجود تھے ۔