نرسوں کا حمیدیہ اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ پر جنسی دست درازی کا الزام

   

بھوپال: طبی تعلیم کے وزیر وشواس سارنگ نے مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال حمیدیہ اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر دیپک ماراوی پر نرسوں کے کے ذریعہ فحش برتاؤ کیے جانے کے الزامات کے سلسلے میں ڈویژنل کمشنر گلشن بمرا کو تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ سارنگ نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہوں نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ تحقیقاتی رپورٹ میں جو بھی نکات سامنے آئیں گے ، ان کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔