نئی دہلی ۔کورونا سے حالات بہتر ہونے کے بعد دہلی میں رنگوں کا تہوار پورے جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا لیکن پولیس نے غنڈوں اور نشے میں گاڑی چلانے والوں پر نظر رکھنے کے لیے تہوار کے لیے مناسب حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ جوائنٹ کمشنر (ٹریفک) وویک کشور نے کہا کہ ٹریفک پولیس عہدیداروں کو تمام بڑی سڑکوں اور چوراہوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہاہم آپ سب سے درخواست کرتے ہیں کہ ہولی کی تقریبات کے دوران ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔ نشے میں گاڑی چلانے اور دو پہیوں پر ٹرپل سواری اور بغیر ہیلمٹ کے سواری میں ملوث نہ ہوں۔