نظام آباد پولیس کمشنر کملیشور اور ان کی اہلیہ روہنی پریہ درشنی کا تبادلہ

   

نظام آباد ۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام آباد پولیس کمشنر مسٹر کملیشور اور ان کی اہلیہ کمانڈنٹ 7 ویں بٹالین روہنی پریہ درشنی کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں نیشنل پولیس اکیڈمی میں ڈیپوٹیشن کیا گیا اور یہ دونوں آئی پی ایس عہدیدار اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی حیثیت سے نیشنل پولیس اکیڈمی خدمت انجام دیں گے ۔پولیس کمشنر کملیشور نظام آباد پولیس کمشنر کی حیثیت سے 13 ؍اکتوبر سال 2023 میں جائزہ حاصل کیا تھا اور اپنی ایک منفرد شناخت قائم کرتے ہوئے ضلع میں خدمات انجام دے رہے تھے ۔ کلمیشور ہمیشہ سیاسی سفارشات کو کسی بھی صورت میں قبول کرنا پسند نہیں کرتے تھے جس کی وجہ سے حالیہ چند دن قبل پولیس عہدیداروں کے تبادلوں میں کسی کی سفارش کو قبول نہیں کی تھی اور کام کرنے والے عہدیداروں کو مناسب پوسٹنگ فراہم کی تھی۔ ضلع کے سینئر قائد رکن اسمبلی بودھن سدرشن ریڈی، چیف منسٹر مسٹر ریونت ریڈی پولیس کمشنر کے کام سے بے حد متاثر تھے لیکن اراکین اسمبلی کملیشور کے کام سے ناراضگی ظاہر کر رہے تھے لیکن اس کے باوجود بھی پولیس کمشنر اپنے کام کاج کو جاری رکھتے ہوئے ضلع میں ہلچل پیدا کی تھی سال2012 آئی پی ایس بیاچ سے تعلق رکھنے والے کملیشور اور روہنی پریہ درشنی مرکزی حکومت سے درخواست گزاری کی تھی جس کی وجہ سے شوہر اور بیوی کو سردار ولب بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی کے ا سسٹنٹ ڈائریکٹرس کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ہے جبکہ ان دونوں عہدیداروں کی جگہ پر کسی کا بھی تقرر عمل میں نہیں لایا گیا ہے۔