نغمہ نگارجاوید اختر اور ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی نے پاکستان کے دعوت نامہ ٹھکرادیا ۔ 

,

   

ممبئی : پلوامہ حملوں پر صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے بالی ووڈ کے مشہورنغمہ نگار جاوید اختر اور ان کی اہلیہ مشہور بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی نے کراچی میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ۔ کراچی میں شبانہ اعظمی کے والد کیفی اعظمی کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد کیاگیا تھا ۔ جاوید اختر نے ٹوئیٹ پر اس کی اطلاع دی ۔

انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ ’’ کراچی آرٹ کونسل نے کیفی اعظمی او ران کی شاعری پر ہونے والے ایک پروگرام کیلئے مجھے او رشبانہ کو ۲؍ روزقبل مدعو کیا گیا تھا ۔ ہم نے اس دعوت نامہ کو ٹھکردیا ہے ۔ ‘‘ شبانہ اعظمی نے بھی ٹوئیٹ کے ذریعہ اس کی تصدیق کی ۔